پاکستان

منڈی بہاؤالدین: مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام مفت آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

اکتوبر 21, 2026 • Press Release

(لویردیر )شعبہ خدمتِ خلق مرکزی مسلم لیگ ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیرِ اہتمام آنکھوں کے مریضوں کے معائنے اور موتیے کے آپریشنز کے لیے آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
مرکزی مسلم لیگ ضلع منڈی بہاؤالدین کے جنرل سیکرٹری عبدالغفار منصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 24 اور 25 اکتوبر کو مرکز البدر، گھیگا چوک منڈی بہاؤالدین میں مریضوں کے معائنے کے لیے او پی ڈی قائم کی جائے گی، جہاں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے، انہیں ادویات فراہم کی جائیں گی اور آپریشن کے حوالے سے ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ موتیے کے مریضوں کے آپریشن 28، 29 اور 30 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منڈی بہاؤالدین میں کیے جائیں گے۔
عبدالغفار منصور نے مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ آنکھوں کے مریضوں کو 24 اور 25 اکتوبر کو مرکز البدر، گھیگا چوک منڈی بہاؤالدین لانے میں تعاون کریں تاکہ مستحق مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔