سوات: چارباغ میں مالم جبہ روڈ پر فائرنگ سے چپریال کا رہائشی قتل
سوات (بیورو رپورٹ) تحصیل چارباغ مالم جبہ روڈ پر سیرئی کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاہ نسیم خان ولد ارشی خان سکنہ چپریال، تحصیل مٹہ، ضلع سوات جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کار میں سوار شاہ نسیم کو دیگر گاڑی سواروں نے اس کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کردی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کیڈنی ہسپتال منگلور منتقل کردی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔