ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کا معائنہ، خلاف ورزی پر متعدد سیل
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) تیمرگرہ سردار جانباز احمد نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کے سامنے واقع میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ادویات کی دکانوں کے لائسنسز، متعلقہ دستاویزات اور روزانہ کے لازمی ریکارڈ رجسٹرز کی جانچ پڑتال کی گئی۔
معائنے کے دوران روزانہ کا رجسٹر برقرار نہ رکھنے اور متعلقہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر بعض میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ ادویات کی فروخت سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل درآمد، ضروری ریکارڈ کی درست دیکھ بھال اور عوام کو محفوظ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے معائنے اور قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔