پاکستان

پریس کلب لوئر چترال میں کھوار سفرنامے ’’سئیل دو یو‘‘ کی پُروقار تقریبِ رونمائی

اکتوبر 25, 2026 • Press Release

لوئر چترال: پریس کلب لوئر چترال میں معروف ادیب و مصنف ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے کھوار زبان میں تحریر کردہ سفرنامے ’’سئیل دو یو‘‘ کی پُروقار تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں چترال کے ممتاز ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور اہلِ علم نے بھی بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کتاب کی ادبی و ثقافتی اہمیت، کھوار زبان و ادب کے فروغ اور مقامی ثقافت و روایات کے تحفظ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کھوار زبان میں ادبی تخلیقات اور سفرناموں کی اشاعت کو چترال کی تہذیبی شناخت، ثقافتی ورثے اور ادبی روایات کے فروغ کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین پیش رفت قرار دیا۔

ڈی.پی.او لوئر چترال محمد خالد خان نے مقامی زبانوں، ادب اور ثقافت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چترال اپنی منفرد تہذیب، قدیم روایات، مثالی مہمان نوازی اور شاندار ثقافتی تنوع کے باعث ملک بھر میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کی خدمات معاشرے کی فکری و ادبی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، جبکہ ان کی تخلیقات نئی نسل کو اپنی زبان، ثقافت اور روایات سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مصنف ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کی گراں قدر ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

مقررین نے ’’سئیل دو یو‘‘ کی اشاعت کو کھوار ادب کے فروغ، چترال کی تہذیبی شناخت کے تحفظ اور اس کے شاندار ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کی جانب ایک قابلِ قدر قدم قرار دیا۔