
سوات(بیورورپورٹ) ریجنل انفارمیشن افیسر ہارون داؤد زئی نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور مسائل اجاگر کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، بحیثیت ریجنل انفارمیشن افیسر صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات پریس کلب کا دورہ کرتے ہوئے کیا پریس کلب پہنچنے پر چیئرمین سوات پریس کلب شیرین زادہ اور جنرل سیکرٹری فضل خالق خان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر دیگر سینیئر صحافی سلیمان یوسفزئی ،ناصر عالم ،شفیع اللہ، لیاقت راحیل,افس سیکرٹری محبوب علی اور حارث خان بھی موجود تھے، جبکہ انفارمیشن افیسر ہارون داؤدزئی کے ساتھ اسسٹنٹ افیسر حسین علی اور ناصر علی بھی موجود تھے، ہارون داؤد زئی نے مزید کہا کہ سوات کے صحافیوں نے بدترین حالات میں اپنی رپورٹنگ کے ذریعے سوات کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھا کر سیاحت کہ شعبہ کو زندہ رکھا یہی وجہ ہے کہ اج دنیا بھر اور ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ سوات کی سیاحت کے لیے اتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سوات میں مثالی امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ سوات کے صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر سکوں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کرتے رہیں ، اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف ایم ریڈیو کے پروگراموں میں جدت لا رہے ہیں اور بہت جلد سوات کے لوگ اس اہم میڈیم کے ذریعے خوبصورت ریڈیو پروگراموں سے لطف اندوز ہوں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔