بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی شیخ رحمکار صاحب کے مزار پر حاضری

Spread the love

نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی حضرت کاکاصاحب ‘المعروف شیخ رحمکار صاحب’ کے مزار پر حاضری ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لئے دعائیں کیں

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات،ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے شیخ المشائخ حضرت کاکاصاحب ‘المعروف شیخ رحمکار صاحب’ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور رب العالمین کے حضور ملک کی سلامتی، معاشی استحکام، خوشحالی اور پائیدار امن کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے اس موقع پر رب العالمین کے حضورخاص طورپر خیبرپختونخوا میں امن و امان کی پائیداری، عوام کی خوشحالی اور اتحاد و اتفاق کے لئے بھی خصوصی دعا کی.

انہوں نے اس موقع پر رب العالمین کے حضور نہتے اور مظلوم مسلمانوں خصوصاً غزہ کے فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی جدوجہد میں کامیابی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی موجودہ مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے.

اور اس ضمن میں ان بزرگانِ دین کی جدوجہد اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جنہوں نے دین اسلام کی تبلیغ اور خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ کو دوسروں تک پہنچانے میں زندگیاں صرف کیں.

نوشہرہ کا دورہ کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے اس سے پہلے حضرت کاکاصاحب کے دربار پر حاضری دی، کچھ دیر وہاں قیام کیا، فاتحہ پڑھی اور دعائیں کیں، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے اپنے والد محترم حضرت میاں جمال شاہ کاکاخیل مرحوم و دیگر مرحومین کے مزاروں پر بھی حاضر ہوئے اور انکے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button