پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا معاہدہ

Spread the love

اسلام آباد: پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وزیر شاہد اشرف تارڑ اور دبئی سے چیئرمین پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے دستخط کیے۔

نگراں وزیر شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون کے منصوبوں سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

دبئی پورٹس کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ معاہدوں سے مستقبل میں دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

ریلوے، اقتصادی شعبے اور بنیادی ڈھانچے میں تعاون کے علاوہ، معاہدے میں فریٹ کوریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارکس اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہے۔

پاکستان ریلوے اور پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ ڈی پی ورلڈ دبئی کی جانب سے کام کریں گے۔ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری آئے گی اور لاجسٹک اخراجات میں کمی آئے گی

۔ ڈی پی ورلڈ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ معاشی شعبوں کو ترقی دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button