دیر بالا: امن و امان کیلئے وسیع سرچ آپریشن، سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

Spread the love

واڑی(شیخ ابوسعید )
دیر بالا میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری۔۔
سرچ آپریشن کا مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نگرانی جاری رکھنا ہے۔۔۔ ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد خان کے خصوصی ہدایت پر دیر بالا پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقہ جات میں حالیہ مخدوش حالات اور ملکی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں امن و آمان کی صورتحال برقرار رکھنے کے خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا اور مجرمان اشتہاریوں کے گھروں پر حسب ضابطہ چھاپہ زنی کی۔
دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز مختلف علاقہ جات میں علاقہ مشران کے ساتھ ملاقات کر کے ہدایت ہوئی کہ علاقہ میں کسی بھی مشکوک/اجنبی شخص نظر آنے پر مقامی پولیس کو فوری اطلاع دیں۔ علاقہ مشران نے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button