سوات: ضلعی زکواۃ چیئرمین کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو 40 لاکھ کا چیک فراہم

Spread the love

سوات( بیورورپورٹ)ضلعی زکواۃ چیئرمین آصف شہزاد نے ہسپتال میں ادویات کیلئے 40 لاکھ روپے کا چیک حکام کو حوالہ کر دیا،ٗ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فراہم کردہ چیک کے ذریعے غریب اورمستحق مریضوں کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مفت ادویات دی جائیں گی، ہسپتال میں داخل اوراوپی ڈی کے ذریعے ڈاکٹرز کی طرف سے تجویز کردہ ادویات مفت دی جائیں گی، اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی زکواۃ چیئرمین کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین ملک آصف شہزاد نے اپنے دفترمیں ڈی ایچ کیو ہسپتال سیدوشریف کے ڈی ایم ایس اورسمیع اللہ خان کو چالیس لاکھ روپے کا چیک حوالہ کیا۔ اس موقع پر آصف شہزاد اورڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر سکندر حیات نے میڈیاکوبتایاکہ اب چیک کے ذریعے اوپی ڈی اورہسپتال میں داخل مریضوں کو ڈاکٹرز کی طرف سے تجویز کردہ ادویات حسب قواعد دی جائے گی تاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے غریبوں کو ادویات کی مد میں دی جانیوالی ریلیف سے غریب اورمستحق لوگ بھی مستفید ہوسکے، انہوں نے کہا کہ استحقاق فارم مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین کے ذریعے پُر کرکے پھرضلعی زکوٰۃ دفتر کے کارروائی کے بعد پھر اُسے ہسپتال ریفرکردیاجائیگاجہاں ان کو ہسپتال کی طرف سے مختص کردہ میڈیکل سٹور سے مفت ادویات مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس زکوٰۃ فنڈ سے غریب اورمستحق لوگ مستفید ہوں گے جو حسب قواعد تمام تقاضے پورے کرکے یہ سہولت حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء للہ جس مقصد کیلئے یہ چیک دی گئی ہے ان مقاصد کی حصول ہم سب کا ہدف ہے۔ آصف شہزاد نے کہا کہ میں خود اس تمام عمل کانگرانی کرونگاتاکہ کوئی بھی مستحق مریض اس ریلیف سے محروم نہ رہ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button