پاکستان

ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، ہنگامی تیاری اور مریضوں کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ

اکتوبر 20, 2026 • Press Release

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشارت احمد کی جانب سے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور مریضوں کے تحفظ کے حوالے سے تفویض کردہ ٹاسک کے تحت ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس افسر دیر پائین جناب ضیاء اسلام صاحب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن منعقد کی۔
ہسپتال عملے کو تربیت کے دوران ہسپتال میں دستیاب فائر سیفٹی انتظامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری، انخلاء کے انتظامات اور مریضوں کے تحفظ کے لیے اپنائے گئے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی تربیت دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ آگ بجھانے والے آلات کی مناسب دیکھ بھال اور فعالیت یقینی بنائی جائے، ایمرجنسی اخراج کے راستوں کو ہر وقت صاف اور رکاوٹوں سے پاک رکھا جائے، ضروری ہنگامی و حفاظتی آلات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور متعلقہ حفاظتی معیارات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
مزید برآں، جہاں کہیں خامیوں کی نشاندہی ہوئی وہاں فوری اصلاحی اقدامات اٹھانے اور مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال کے عملے کی جان و مال کے تحفظ کو ہر وقت یقینی بنایا جائے