ویلج بادین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، تقریباً 400 مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی کی گئی
سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ21 اکتوبر 2026: تحصیل ثمر باغ کے گاؤں بادین کی جامع مسجد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کی نگرانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی-ایچ-کیو ہسپتال ثمر باغ ڈاکٹر عادل خان نے کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ محمد ایاز نے کیمپ کا اچانک دورہ کیا، جبکہ لیفٹیننٹ کرنل مدثر بھی کیمپ کے دورے پر پہنچے۔ دونوں افسران نے کیمپ کے انتظامات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور بہترین خدمات پر ایم ایس ڈاکٹر عادل خان، ڈاکٹروں اور ہسپتال کے تمام عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کیمپ میں گائناکالوجسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹروں نے تقریباً 400 مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ مردوں، خواتین اور بچوں کو طبی مشاورت کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے نے بھرپور ذمہ داری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں۔
یہ کیمپ ضلعی انتظامیہ، محکمۂ صحت دیر لوئر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال ثمرباغ کی مشترکہ کاوشوں کا عملی مظہر ہے، جس کے ذریعے علاقے کے عوام کو ان کی دہلیز کے قریب ماہر ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
علاقائی مشران اور لوگوں نے مذکورہ سہولت فراہم کرنے پر محکموں اور افسران کا شکریہ ادا کیا