ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات اور ڈی.پی.او لوئر چترال محمد خالد خان کی ہدایات پر علاقہ ایون میں کھلی کچہری کا انعقاد
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان کی ہدایات کی روشنی میں ایس.ڈی.پی.او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں علاقہ ایون میں معززینِ علاقہ کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری میں ایس.ایچ.او تھانہ ایون SI کفایت اللہ سمیت علاقے کے معززین اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کئیں جنہیں پولیس افسران نے غور سے سنا۔
پولیس سے متعلق عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ دیگر متعلقہ محکموں سے وابستہ مسائل کو حل کے لیے متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
کھلی کچہری کے دوران منشیات کے بڑھتے ہوئے ناسور کے خاتمے، منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پولیس افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ اس سلسلے میں عوامی تعاون کو بھی کلیدی اہمیت حاصل ہے۔