پاکستان

ثمر باغ: اے اے سی سعید اللہ کا بی ایچ یو شالکنڈئی کا دورہ، پولیو ٹیموں کی تیاریوں کا جائزہ

اکتوبر 26, 2026 • Press Release

ثمرباغ (عمران خان شاہیخیل سے) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ سعید اللہ نے 26 اکتوبر 2026 کو بی ایچ یو شالکنڈئی کا دورہ کیا، جہاں آئندہ انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ٹیموں کی تربیت جاری تھی۔دورے کے موقع پر اے اے سی سعید اللہ نے تربیتی سیشن کا معائنہ کیا اور پولیو ٹیموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے درست ریکارڈ مرتب کرنے، بروقت رپورٹنگ اور نگرانی کے نظام کو فعال رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اس بات پر توجہ دلائی کہ تربیت کے دوران حاصل کردہ رہنمائی پر عمل درآمد اور انتظامی امور میں ذمہ داری کا مظاہرہ انسدادِ پولیو مہم کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔دورے کا مقصد آئندہ پولیو مہم کے لیے ٹیموں کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور مہم کے مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے جاری تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کرنا تھا۔