افغان حکومت نے 18 کروڑ سے زائد کرنسی نوٹ جلا دیے

Spread the love

افغانستان کی حکومت نے مختلف حکومتی اداروں کی مدد سے جمع کیے گئے 18 کروڑ 4 لاکھ سے زائد پرانے افغانی نوٹ جلا دیے۔

افغانستان کی حکومت نے وزارت خزانہ اور وزارت انصاف سمیت متعلقہ اداروں کی مدد سے جمع کیے گئے پرانے نوٹ قانون کے آرٹیکل 39 اور 42 کی بنیاد پر جلائے، کرنسی نوٹوں کی پہلے قندھار میں گنتی کی گئی پھر جلا دیا گیا۔

اس حوالے سے بینک آف افغانستان کے نائب صدر نور احمد آغا کا کہنا ہے کہ نوٹوں کی حفاظت کا خیال رکھنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے، چکنائی والے ہاتھوں سے پیسے گننے اور کارڈ کا استعمال نہ کرنے سے نوٹ تیزی سے متروک ہو جاتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں مقیم افراد تجارتی لین دین کے دوران نوٹوں کی حفاظت پر توجہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button