دنیا

حماس اسرائیل جنگ میں وقفے کی ضرورت ہے، امریکی صدر

نومبر 2, 2023 • News Desk

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو روک کر یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے، جنگ میں وقفے کی ضرورت ہے۔

 امریکی صدر جو بائیڈن کو حماس کی قید میں یرغمال بنے امریکی اور اسرائیلیوں کا غم ستانے لگا جبکہ وہ غزہ میں معصوم بچوں پر مسلسل ہونے والی بمباری پر خاموش ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال بہت سنجیدہ ہے، امریکہ، اسرائیل اور مسلم ممالک جنگ کے حوالے سے پچیدگی کا شکار ہیں، یرغمالیوں کی رہائی ہمارا پہلا اور بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔