آئرلینڈ: چاقو مارنے کے واقعے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے

Spread the love

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو مارنے کے دو واقعات کے بعد فسادات پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈبلن کے سٹی سینٹر میں چاقو کے حملے میں پانچ سالہ بچی اور خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

سکول کے باہر ایک اور واقعے میں چھ سالہ بچی اور پانچ سالہ لڑکے کو چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا۔ مبینہ طور پر چاقو مارنے میں ایک شخص ملوث تھا، جو زخمی حالت میں اسپتال میں ہے۔

اس واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے ہنگامہ آرائی کی، جس پر قابو پانے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ مشتعل افراد نے ایک ٹرام، ایک بس اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ کئی دکانوں کو بھی لوٹ لیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ فسادات کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں تھا، انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا، جب کہ ٹرنیٹی کالج کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button