پی ٹی ائی پارلمینٹرین 8 فروری کے انتخا بات میں بھر پو رکا میا بی حاصل کرے گی، سابق صوبائی وزیر خزانہ

Spread the love

لوئیر دیر) پی ٹی ائی پارلیمنٹرین کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر خزانہ اورپی کے 16سے امید وا ر صوبائی اسمبلی مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی پارلمینٹرین ایک مظبوط سیاسی قوت ہے جوکہ 8 فروری کے انتخا بات میں بھر پو کا میا بی حاصل کرے گی اور پرویز خٹک خیبر پختون خوا کا وزیر اعلیٰ ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف اجتماعات اورتیمرگرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک ایک تجربہ کا ر اور منجھے ہوئے زیرک سیاست دان ہے اورا ن کی قیادت میں خیبر پختون خوا کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گا مزن کیا جا ئیگا

انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی پارلیمنٹرین اور دوسرے سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے رابطے جاری ہے ایک سول کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی پار لیمنٹرین نے انتخابات کے لئے بھیر پور تیاریوں کے سا تھ میدان میں ہے تاہم اگر تمام سیاسی جماعتیں موسمی حالات کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے الیکشن موخر کرنے پر متفق ہوجائے تو الیکشن موخر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے

انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنے دور وزارت میں لوئر دیر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے اور ہزاروں افراد کو بھرتی کیا اگر عوام نے ان پر اعتماد کرکے کامیاب کرا یا تو لوئر دیر میں پہلے سے شروع کردہ، تالاش بائی پاس، تیمرگرہ میڈیکل کالج سمیت دیگر نامکمل منصوبوں کو مکمل کیا جا ئیگا اور لویر دیر کو ترقی اورخوشحالی کے راہ پر گا مزن کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button