قامی پاسون کے زیر اہتمام سیاسی امیدواروں کی بھیٹک

Spread the love

لویر دیر) دیر قامی پاسون کے زیر اہتمام آپ کا انتخابی منشور کیا ہے کہ عنوان سے سیاسی امیدواروں کی بھیٹک 21 جنوری کو منعقد ہوگا،

اس سلسلے میں اتوار کے روز دیر قامی پاسون کے کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت شاہ نسیم منعقد ہوا

جس میں جنرل سیکرٹری مسلم خان کے علاوہ کور کمیٹی کے ممبران سلطان یوسف، امیر اعظم تاجک، یاسین خان، رضاء اللہ ،رضا خان،اور حیات ایڈوکیٹ نے شرکت کی،

اجلاس میں آئندہ اتوار کو زائقہ محل میں صبح نو بجے منعقد ہونے والے سیمینار کا جائزہ لیا گیا،

سیمنار میں اپر اور لوئر دیر کے سیاسی مشران کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران شرکت کریں گے،

سیمنار میں تمام امیدواران اپنا انتخابی منشور پیش کریں گے،

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں

کہ عوام کے فلاح و بہبود اور علاقے کے تعمیر و ترقی کیلئے کس کے ساتھ کیا پروگرام ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button