وزارت صحت اور دوپاسی فائونڈیشن کے اشتراک سے عالمی یوم تب دق کے موقع پر واک کا اہتمام
اسلام آباد۔
وزارت صحت کے کامن منیجمنٹ یونٹ برائے(ٹی بی، ایچ آئی وی اور ملیریا)اورڈوپاسی فاؤنڈیشن اور اسلام آباد رن ود آس نے مشترکہ طور پر ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر "Sprint to End TB” کا انعقاد کیا گیا ۔
اس واک کا مقصد عالمی سطح پر تپ دق کے خاتمے کی جدوجہد اور 2023ء میں ٹی بی پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیے گئے وعدوں اور 2030ء تک کے لیے لگائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول یقینی بنانا ہے۔
سپرٹ ٹو اینڈ ٹی بی واک کا آغاز اسلام آباد کے مشہور چاند تار چوک سے ہوا، جو شکر پڑیاں روڈ سے ہوتا ہوا گن اور کنٹری کلب پہنچا۔ یہ واک تپ دق سے پاک مستقبل کی طرف ہمارے مشترکہ سفر کی علامت ہے، جو اس مہلک بیماری سے نمٹنے میں کمیونٹی کی شمولیت اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
تقریب میں وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر افتخار شلوار، قومی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر راضیہ فاطمہ، ڈوپاسی کی چیف ایگزیکٹو مس کنزالايمان، سینئر ایڈوائزر اسٹاپ ٹی بی پارٹنر شپ سید کرام شاہ، پی ڈی پی ٹی پی کے پی ڈاکٹر موسیٰ خان اور وزارت صحت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مریم سرور سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
ان سٹیک ہولڈرز کی موجودگی نے اس تقریب کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ٹی بی کے خاتمے کے لیے متحدہ عزم کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر تمام شرکاء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سیکرٹری جناب افتخار شلوار نے کہا کہ "ٹی بی کے بارے میں آگاہی صرف عامہ صحت کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے معاشرے کے کمزور طبقات کے تک ہماری اجتماعی ذمہ داری کا عکاس ہے۔ آگاہی پیدا کرکے اور وسائل کو بروئے کار لا کر ہم ٹی بی کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور سب کے لیے ایک صحت مند اور زیادہ محفوظ مستقبل بنائیں گے۔
واک کے بعد شرکاء اور معزز شخصیات اختتامی تقریب اور افطار کے لیے گن اور کنٹری کلب میں جمع ہوئے۔ تقریب نے شرکاء نے ٹی بی کے خاتمے کی کوششوں پر مزید کوششوں پر زور دیا ک کمیونٹی کی تعمیر اور عوامی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔