لوئیر دیر: ڈپٹی کمشنر کی لائبریری کا دورہ: طلباء کی شکایات کا فوری حل

Spread the love

لوئیر دیر)طلبا کے شکایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان نے یوتھ آفیسر شہزاد طارق اور ٹی۔ ایم۔ او تیمرگرہ قدیر نصیر کے ہمراہ پبلک لائبریری تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لائیبریری کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود طلبا سے لائبریری میں دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات لی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تیمرگرہ پبلک لائیبریری احتشام الحق نے لائبریری کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے الیکٹریشن کو ہدایات کی کہ کل تک تمام خراب پنکھوں کو مرمت کریں۔ جس کی تمام اخراجات ضلعی انتظامیہ ادا کریگی۔ طلباء کے جانب سے شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تحصیل میونسپل آفیسر تیمرگرہ کو ہدایات کی کہ آج واٹر کولر کو مرمت کریں اور ساتھ ساتھ واٹر فلیٹریشن بھی لگا دیں۔ لائیبریری کے لئے الگ واٹر کنکشن کا بندوبست کریں۔ پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسفرمر کے کم وولٹیج کے بارے میں واپڈا کو مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تیمرگرہ پبلک لائیبریری کو ہدایات کی کہ فنڈ اور دوسرے ایشوز کے حوالے سے جامع رپورٹ مرتب کریں تاکہ اس کو مزید کاروائی کے لئے صوبائی سطح پر لائیبریری ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیا جائے۔ انہوں نے یوتھ آفیسر کو ہدایات کی کہ تیمرگرہ لائیبریری میں طلبا و طالبات کے معلومات کے لئے ای۔لائیبریوں اور اہم تعلیمی ویب سائیٹس کا ایک معلوماتی فلیکس / بینر لائیبریری میں انسٹال کریں۔
شکایات پر فوری کاروائی کرنے پر طلبا نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button