
صوبائی وزیر (ابتدائی و ثانوی) تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی کا اپر چترال میں مصروفیات ، ہائی سکول بونی میں تقریب میں شرکت ۔پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔
اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر)صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی اپر چترال کی دورے پر ہیں۔صوبائی وزیر کل بھی مصروف دن گزارا ۔آج صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی اور دیگر اغلی سرکاری حکام نے گوارنمنٹ ہائی سکول بونی میں ایک پروقار تقریب میں شرکت کی۔ان کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر KP اسمبلی ثریا بی بی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس خان ،مرتضی خان ترکئی ایم پی اے اور پلاننگ افیسرموجود تھے۔تقریب میں دوسرے مہمانوں کے علاوه ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمٰن خلیل، تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم،تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین، ضلعی مہتمم محکمہ تعلیم مفتاح الدین،دیگر اسٹاف ،اساتذہ کرم ،طلباء و طالبات اور دیگر معززین موجود تھے ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد طلباء و طالبات نےحمد پاک،نعت شریف ،تقریر اور ملی نعمے پیش کیے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اپر چترال اور مختلف اساتذہ تنظیمات کی طرف سے معزز مہمانوں کو تخفہ تخائف پیش کیے گئے۔ہائی سکول بونی کے پرنسپل احمد ولی درانی استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے ہائی سکول بونی کی تاریخی پس منظر اور تعلیم کے میدان میں خدمات اور درپیش مسائل کےبارے گفتگو کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر مفتاح الدین اس موقع پرسپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال تعلیم کے لحاظ سے زرخیز علاقہ ہے یہاں تعلیم کی شرح دوسرے ضلعوں کے نسبت حوصلہ افزا ہے۔یہاں کے اساتذہ سخت حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں جو بجا طور پر شاباشی کے مستحق ہیں۔انہوں نے مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں حصول تعلیم کی راہ میں مختلف مشکلات بھی ہیں جو حل طلب ہیں ان میں اسٹاف کی کمی ، زیر تعمیر بلڈنگز کے لیےفنڈز کا مسلہ، میل، فی میل کے لیے دفترات اور رہائشی مکانات کا نہ ہونا بھی سرِ فہرست مسلوں میں سے ہیں۔جو فوری حل طلب ہیں۔انہوں نے درخواست کی کہ زیرِ تعمیر بلڈنگز فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے نامکمل پڑے ہیں اس پر خصوصی توجہ دے کر فنڈز فراہم کی جائے۔تقریب سے آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالجاوید اور تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے بھی خطاب کرتے ہوئے وزیرِ موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیش کردہ مسائل حل کرنے کی درخواست کی ۔صوبائی وزیر (ابتدائی و ثانوی) تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی نے اپنے خطاب میں محکمہ تعلیم اور اہلیاں چترال کا ان کا فقید المثال استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا آپ نے کہا کہ مالی بحران کے باوجود صوبائی حکومت تعلیم کو اہمیت دیکر خاطر خواہ فنڈز مختص کر دیا ہے۔جو صوبائی حکومت کی تعلیم کو اہمیت دینے کی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بنیادی سہولت میسر نہ ہونے کے باوجود تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی حاصل کی جو کہ نیک شگون ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی اور دوبارہ تفصیلی دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی اسپیکر کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر چترال کی خدمت اور بہترین نمائندگی کر رہی ہے۔ان کی عزم و ہمت اور جد و جہد سے اپر چترال کے مسائل ضرور حل ہونگے۔ تقریب میں احتتامی کلمات ادا کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا ثریا بی بی نے وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی کا شکریہ ادا کیا کہ انتہائی نا موافق موسم کے باوجود ان کی درخواست پر چترال کا تفصیلی دورہ کرکے بذات خود مسائل سے آگاہی حاصل کی اور یقین ہے کہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔ اپٹا اپر کے صدر سیف الله ، چیف ارگنائزر انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن قاری نجم الدین نجمی اور صدر آل ٹیچر ایسوسی ایشن عبد الجاوید بھی اس موقع پر موجود تھے جو مہمانوں کو روایتی چوغے اور چترالی کیپ پیش کیے۔اس خصوصی تقریب کے نظامت ممتاز شاعر و ادیب استاد محمد جاوید حیات، اے ڈی ای او سپورٹس ذولفقار علی یفتالی اور استاد الاساتذہ حیدر علی نے کی۔