دیر پائین: ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

Spread the love

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت ائیندہ ماہ شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کےحوالے سے جائیزہ اجلاس ۔
این۔سٹاف افیسر نے آئیندہ ماہ شروع ہونے والے پولیو مہم کے تیاریوں ، پولیو مائیکروں پلان ،ایل ۔ ایچ ۔ ڈبلیو کی فیلڈ ڈیوٹیوں ، پولیو فیلڈ ورکرز سٹاف ٹرئینگ ، اور دوسرے انڈیکیٹرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ انسدادِ پولیو مہم کی مختلف انڈیکٹرز، ایشوز ، ایل کیو۔ ایس۔ ریکارڈ کا جائیزہ لیا اور مختلف انڈیکٹرز/ ایشوز کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر. ۔
۔ انے والے پولیو مہم کے لئے ایمپرومنٹ پلان تیار کریں۔ تمام ایشوز کو انے والے پولیو مہم میں کور کریں۔ پولیو ٹرئینگ میں دئے گئے ہدایات پر پولیو مہم کے دوران عمل درآمد نہ کرنےوالے اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ ایریاز کی ریشنالیزیشن کریں اور یو۔سی۔ایم۔اوز اور ایریا انچارج کو اپنے کور ایریاز کی میپ حوالہ کریں۔
۔ لو فارفارمینس پر ایک ڈاکٹر کو پولیو ڈیوٹی سے معطل کیا گیا۔
۔ غیر تربیت یافتہ یا تجربہ نہ رکھنے والے پولیو ورکرز کو انے والے پولیو مہم سے ڈراپ کریں۔
۔ پولیو مائیکروں پلان کے تمام انڈیکیٹرز پر عمل در عمل یقنی بنائیں۔ پولیو مہم کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دیں۔
۔ ایریا انچارج مانٹیرنگ اور کوالٹی کمپین یقینی بنائیں۔ ایریا انچارج اور یو۔ سی۔ ایم۔اوز سے پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے سرٹفیکیٹ لی جائیگی کہ پولیو ورکرز کو ٹرئینگ دی گئی ہیں اور تمام پولیو سٹاف ورکرز تربیت یافتہ ہیں۔
۔ ڈسٹرکٹ خطیب تمام آئیمہ کرام کو مطلع کریں کہ جمعہ خطبہ میں آئیمہ کرام پولیو قطروں کے حوالے سے والدین کو پیغام دیں۔
۔ پولیو مہم کے دوران تمام پولیو ورکرز کی سیکورٹی یقینی بنائے۔
۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب سلیم عباس کلاچی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نثار خان ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈاکٹر نجیب خان، ڈاکٹر زکی الدین ، ڈاکٹر اسفندیار (ڈبلیو۔ایچ۔او) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان ریفیوجیز جناب ہمایون خان، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عزیزالحق، نمایندہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (میل/فیمل) نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button