
بونیر (بیورو چیف عابد سے)
ضلع بھر کے کلاس کے کلاس فور ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈگر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاہے مظاہرین کی قیادت ضلعی صدر خوشحال خان نے کی ہے مظاہرہ میں ضلع بھر سے کلاس فور برادری کثیر تعداد میں شریک ہوئی ہے ۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ہے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر خوشحال خان اور دیگر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے غریب ملزمین سے پنشن کٹوتی کرکے ظلم کیا ہے اور کلاس فور اس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور مزید کیا ہے کہ وہ 12 فروری کو پشاور میں ملازمین گرینڈ الائنس کے احتجاجی مظاہرہ میں بھر پور شرکت کریں گے اور اس ظلم کے خلاف اواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے ڈی ای او بونیر ڈے اپیل کی ہے کہ کلاس فور ملازمین کو چار کول کے پیسے دئے جائیں۔