لویردیر)
صوبائی حکومت نے بلامبٹ رابطہ پل کی تعمیر ومرمت کے لیے 3 کروڑ روپے کی خطیر فنڈز منظور کردی اس حوالے سے ڈیڈک چئیرمن و ممبر صوبائی اسمبلی عبید الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بلامبٹ پل جوکہ کوٹو۔منڈا ا ضلع باجوڑ اور براول کے عوام کی امدورفت ہونے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے آنے جانے کا واحد زریعہ ہے بلامبٹ پل جو پرانے ہونے کے ساتھ بھاری گاڑیوں کے استعمال کےلئے خطرہ کا باعث ہے اس وجہ سے ان کوششوں کی بدولت مذکورہ پل کی تعمیر ومرمت کےلئے خصوصی 3 کروڑ روپے سے زائد منظور کر لی ہے جس باقاعدہ ٹینڈر بھی لگ چکا ہے جس پر عنقریب کام کا آغاز ہوگا انھوں نے مزید بتایا کہ منڈا جندول سڑک کی تعمیر اور مرمت کےلئے 15 کروڑ روپے بھی منظور کردی گئی ہے جس کا بھی ٹینڈر بھی ہو چکا ہے انھوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کرکے پاکستان تحریک انصاف کے قومی وصوبائی ممبران اسمبلی منتخب کیا ہے عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے ضلع میں جلد ترقیاتی منصوبوں کی منظور ی اور کام شروع کیے جائیں گے جس سے یہاں کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔