
قرآن پاک ایک دستور العمل ہے ان کو سینوں میں محفوظ کرنے کیساتھ ساتھ عملاً زندگی کے تمام شعبہ جات میں داخل کرنا چاہئے ۔کیونکہ قرآن پاک پر فیصلے نہ کرنے والے کافر ،ظالم اور فاسق ہے ۔
انجینئر حافظ یعقوب الرحمٰن ۔
ان خیالات کا اظہار لوئر دیر کے معروف نوجوان دینی سکالر اور جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کے صوبائی ترجمان حافظ انجینئر یعقوب الرحمٰن نے وادی تالاش گاؤں بنڑگے کے جامع مسجد قباء میں سالانہ دستار بندی وختم القرآن تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی کلیدی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انجینئر حافظ یعقوب الرحمٰن کے علاؤہ جماعت اسلامی اوورسیز لوئر دیر کے ضلعی صدر الحاج امیر زمان ،جماعت اسلامی کے مقامی امیر عنایت الرحمٰن ،سینیئر صحافی اور مقامی خطیب حبیب محمد خٹک ،مولانا عنایت الرحمٰن ،قاری عیاض خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔انجینئر حافظ یعقوب الرحمٰن نے مزید کہا کہ قرآن کریم اللہ کے طرف سے پورے انسانیت کی رہنمائی اور فلاح کیلئے نازل کیا گیا ہے۔اسلئے ہمیں بحیثیت مجموعی قرآن وسنت کی تعلیمات کے روشنی میں اپنے زندگی کا لمحہ لمحہ گزارنا چاہئے ۔قران عظیم الشان کے احکامات پر خود بھی عمل کرنا چاہیے اور اپنا پورا معاشرتی نظام ،عدالت،حکومت ،تجارت سب کے سب اس کے تابع ہونا چاہئے ۔ تب جاکے ہم اپنے ربّ کے سامنے سرخرو ہونگے ۔تقریب کے دوران فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو انعامات اور دستار فضیلت بھی پہنائے گئے ۔