اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ ذیشان کی میٹنگ، کالے شیشوں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Spread the love

اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ ذیشان نے دفتر خود میں ایک میٹنگ کی سربراہی کی۔ میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس افسر نعیم خان کے ساتھ ایس-ایچ اوز پولیس سٹیشن ثمرباغ، منڈہ اور معیار، ٹریفک انچارج سب ڈویژن ثمرباغ اور لیویز صوبیدار پوسٹ ثمرباغ و منڈہ نے شرکت کی۔میٹنگ میں کالے شیشوں کے روک تھام، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی اور جاری NCP گاڑیوں کے رجسٹریشن تیز کروانے کے حوالے سے مفصل بات چیت ہوئی۔ مذید بتایا گیا کہ انے والے پولیو مہم ختم ہونے کے فوراً بعد دو مقامات یعنی معیار پولیس پوسٹ اور میاں کلی پوسٹ پر پولیس، لیویز و ٹریفک اہلکاران مذکورہ کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرینگے۔کالے شیشوں والے گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ ہو چکی ہے اور کوئی بھی گاڑی tinted glasses استعمال نہیں کر سکتے۔ لہٰذا ایسے گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر کے کالے پلاسٹک/سٹیکرز ہٹوایا جائے گا۔ مذید یہ کہ سب ڈویژن ثمرباغ میں کئی مقامات پر ٹریفک ایکسڈنٹ رپورٹ ہو چکے ہے جس کے سب سے بڑی وجہ بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیونگ ہے جس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ دیر پائین و لیویز فورس کے مشترکہ پروفائلنگ سنٹر میاں کلی پولیس پوسٹ پر قائم ہے جس کے حوالے سے تمام ڈرائیور و گاڑی مالکان کو گاڑی جلد از جلد رجسٹر کروانے کے ہدایات کئے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button