بونیر میں جماعت اسلامی کا لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف احتجاج

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)
جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجنیئر ناصر علی خان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ناقابل برداشت اوور بلنگ کے خلاف سواڑی گریڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کی بڑھتی قیمتوں لوڈ شیڈنگ ظالمانہ ٹیکسز اور ائی پی پیز کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ہے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا سلسلہ اگے بڑھانے اور مذید تیز کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔
مظاہرین سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجنیئر ناصر علی خان اور جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر عباس شاہین نے خطاب کیا ہے۔مقررین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کا اپنے وزراء و ممبران اسمبلی کیلئے مذید مراعات اور تنخواوں میں اضافے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس کا بوجھ غریب عوام پر ڈالنے کو ظلم قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دیں بصورت دیگر جماعت اسلامی عوامی مسائل کو لے کر سڑکوں پر نکلے گی۔انہوں نے ائی پی پیز کے ساتھ عوام دشمن معاھدے ختم کرنے کے لئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کو کریڈٹ دیا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ائی پی پیز سے بچت کی گئی رقم کا عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ملا ہے بلکہ حکمرانوں نے اپنے مراعات و تنخواہوں میں اضافے کے لئے کام میں لایا ہے جس میں پی ٹی ائی سمیت پارلیمان میں موجود چھوٹی بڑی پارٹیاں یکساں مستفید ہوئی ہے لیکن جماعت اسلامی اس لوٹ کھسوٹ کے خلاف میدان عمل میں ہے اور اس تحریک کو اگے بھی جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور قومی خزانے کو ائے روز احتجاج پر خرچ کرنے کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے بونیر سے منتخب ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام سے ووٹ لے کر اسلام اباد میں ڈیرے ڈالا ہے اور بونیر لے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑا ہے جبکہ صوبائی ممبران بھی لمبی تان کر سوگئے ہیں اور عوام مویشی فروخت کرکے بجلی کے بل ادا کررہے ہیں اور چندے جمع کرکے سڑکیں اور راستے بنارہے ہیں۔انہوں نے مقامی پیسکو انتظامیہ اور گریڈ اسٹیشن انتظامیہ پر بھی تنقید کی ہے اور عوام کو مسائل و مشکلات میں ڈالنے کے ذمدار ٹھرایا ہیں اور خبر دار کیا ہے کہ وہ بے جا لوڈ شیڈنگ اوور بلنگ اور میٹر خرابی کے نام پر عوام کو تنگ کرنا بند کریں بصورت دیگر ائندہ احتجاج گریڈ اسٹیشن کے اندر کیا جائے گا اور دیگر اداروں کے سربراہان کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ عوام اور ملازمین کو انکے جائز حقوق سے محروم نہ کریں بصورت دیگر انکے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button