سواڑی بائی پاس اور گلبانڈی ہسپتال پر ترقیاتی کام جاری

Spread the love

بونیر(بیورو چیف اے ار عابد) ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن ٹو سید ناصر جہان باچا نے کہا ہے ایک خصوصی نشست میں بتایا ہے کہ سواڑی بائی پاس کڑپہ نویکلے روڈ سے چناڑ پل تک چھوٹی گاڑیوں کے لیے قابل استعمال بنا دیا گیا ہے جبکہ تحصیل چغرزی کے عوام کے لیے کیٹگری ڈی ہسپتال گلبانڈی پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیاہے ۔ ایکسیئن نے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر کھیل و آمور نوجوانان سید فخر جہان باچا سواڑی بائی پاس 10 کلومیٹر روڈ منصوبے کے لئے 61 کروڑ روپے منظور کروائے تھے۔انہوں نے مذید بتایا ہے کہ کوشش یہی ہے کہ جلد عوام علاقہ کو امدورفت میں سفری سہولیات بہم پہچانے کے لیے اس اہم بائی پاس روڈ پر تارکول بچھانے کا کام بھی شروع کیا جائے جس کی تکمیل سے عوام علاقہ کو آمدورفت میں کافی سہولیات میسر آ جائیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بائی پاس روڈ کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ایکسئین نے تحصیل چغرزی میں گلبانڈی کیٹیگری ڈی ہسپتال پر جاری کام کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کے لئے منسٹر سید فخر جہان باچا نے 49 کروڑ روپے منظور کئے ہیں جس میں سے پندرہ کروڑ روپے کی زمین کی خریداری لینڈ لیولنگ اور بنیادوں پر کام مکمل کیا گیا ہے اور جلد عمارت کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں ایکسین نے بتایا کہ اس کے افس سے کنٹریکٹرز کے پرانے بقایاجات تقریباً کلیر ہیں جبکہ نئے کاموں کے لیے بھی فنڈ موجود ہے اور کام مکمل کرنے پر ادائیگی کی جائے گی ۔ ایکسئن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت محدود وسائل میں روڈ اور بلڈنگ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے لہذا عوام اس کی تعمیرات پر نظر بھی رکھے اور ایکسیئن افس کو نشاندھی بھی کروائے اور ان قومی اثاثوں کا خیال بھی رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button