
جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے کہا کہ دھاندلی کی پیداو ر حکومت کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جا ئیگا،قائد جمعیت کی کال پر جلد نئی تحر یک کا آغاز کر ینگے،،عقیدہ ختم نبوت اور حرمت سود کے حوالے سے کسی قسم کاسمجھو تہ نہیں ہو گا،غزہ کی لڑا ئی حماس جیت چکی ہے،پاکستان امت کی را ہنما ئی کے لے آگے آکر اپنے مظلوم مسلمان بھا ئیوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات اُ ٹھا ئے
علما ء کرام فروعی اختلافات پر بحث کی بجائے اُمت میں وحدت پیدا کریں،مدارس کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنایا جا ئیگا،آنے والا دور جے یو آئی کا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی دیرپا ئین کے زیر اہتمام تیمرگرہ ریسٹ ہاوس گراونڈ میں حال ہی میں مختلف مدارس سے فارغ التحصیل 570علما ء کرام اور مختلف یونیورسٹیز سے ایم فل اور پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے 15سکالر ز کے اعزاز میں منعقدہ فضلا ء کا نفرنس سے خطاب میں کیا،تقریب سے صوبا ئی امیر سینٹر عطاء الر حمٰن، آل فاٹا کے جنرل سیکرٹری سینٹر عبدالرشید،نائب صوبا ئی امیر مفتی فضل غفور،ڈپٹی جنرل سیکر ٹری محمدر حیم حقانی،صوبا ئی کوارڈینٹر قاضی آیازالدین،ضلعی امیر سراج الدین،جنرل سیکرٹری مولانا محمد حذیفہ، نائب امیر مولانا،محمد نبی شاہ،تحصیل چیئرمین مفتی عرفان الدین،سابق وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ،خطیب مولانا عطاء الر حمٰن نے بھی خطاب کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ فارغ التحصیل علما ء کرام خطابت اور امامت کے سا تھ تمام شعبوں میں امت کی را ہنما ئی کریں،نظر یہ پاکستان کاحقیقی معنوں میں 77سال بعد بھی نافذ نہ ہونا المیہ ہے،مقررین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الر حمٰن اسوقت امت مسلمہ کے حقیقی قائد ہے،قائد کی کوششوں سے مدارس ایکٹ منظور اور حرمت سود حوالے سے آئینی ترمیم منظور ہو ئی،انہوں نے کہا کہ د ھاندلی زدہ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک جلد شروع کی جا ئیگی