پاکستان

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈین 2023 اختتام پذیر

نومبر 17, 2023 • News Desk

(سعداللہ سعید)

شمالی بحیرہ عرب میں ہونے والی اس مشق میں پاکستان اور چین کے بحری و ہوائی جہازوں، آبدوزوں اور میرینز فورسز نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ

مشق میں دونوں ممالک کی بحری افواج نے جدید حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

سی فیز کی تکمیل پر مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مشق کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ

اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ

اس مشق سے بحر ہند میں روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان پاک بحریہ