لویر دیر ) سیکریٹری محکمہ خوراک ظریف المانی اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین محمد فواد کے خصوصی ہدایت پراور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان کے زیرِ نگرانی میں میں ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) نے خوڑ تیمرگرہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف کریانہ سٹورز ، غلہ مرچنٹ ، قصائیوں اور بیکرز کے دوکانوںکا معائینہ کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز ا،سرکاری نرخنامے کی عدم دستیابی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر متعلقہ دوکانداروں کو فوڈ ایکٹ کے تحت جرمانہ کر دیا گیا۔