ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

Spread the love
وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،
انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد 26 نومبر کو سات ڈویژنل اضلاع کے 11 شہروں میں ہوگا،
  ان کالجوں میں داخلے کے خواہشمند  40220 طلبا و طالبات  اس ٹیسٹ میں حصہ لیں،
انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ میں نقل کو خارج ازمکان قراردینے کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،
ڈویژنز میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو  ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،
پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحق نے مزید کہا کہ ٹیسٹ دن دس بجے شروع ہوگا اور تین گھنٹے بعد ڈیڑھ بجے ختم ہوگا،
طلبا و طالبات صبح سات بجے  بائیو میٹرک حاضری لگانے کے بعد ہی ہال میں داخل ہونگے
انھوں نے ہدایت کی کہ طلبا و طالبات اپنے ایڈمٹ کارڈ کے علاوہ کچھ بھی ساتھ نہ لائیں،
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ نمبر کے اندراج سے ایڈمٹ کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے،
وائس چانسلر کے ایم یو کا مزید کہنا تھا کہ  ہال میں بال پوائنٹ اور پیپر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے مہیا کیا جائیگا،
طلبا و طالبات کیلئے پانی کیساتھ ساتھ جوس کا بھی انتظام کیا گیا ہے
جبکہ والدین کیلئے انتظار گاہ، ٹیسٹ کے دن ٹریفک پلان و دیگر انتظامات بھی کئے گئے ہیں
انھوں نے کہا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو پیپر بنانے، پیپر مہیا کرنے اور نتائج رات کو ہی فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے،
  پچھلے ٹیسٹ میں پکڑے جانے والے 219 طلبا و طالبات کو کورٹ نے اس ٹیسٹ کیلئے نااہل قرار دیا ہے،
پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحق نے کہا کہ اس سلسلے میں طلبا و طالبات کو ہم میڈیا کے ذریعے پہلے ہی ہدایات فراہم کرچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button