بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائمدہ خصوصی)پاکستان نظریاتی پارٹی کے نامزد امیدوار پی کے 23ملاکنڈ حاجی ہاشم خان مجید نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارے ائندہ مستقبل کے ستارے ہیں اور انکے کندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گٰی سابقہ حکومت میں جو کرپشن ہوئی وہ تاریخ میں یاد رکھا جائےگا
ضلع بھر میں منشیات فروشی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے یہ باتيں انہوں نے ضلع مالاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ میں جاری انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کے دروان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات اور دیگر جرائم سے اپنے اپ کو دور رکھیں اور اپنے کھیل کھود کے ساتھ تعلیم پر بھی بھر پور توجہ دیں
نوجوان نسل ہمارے معاشرے کے ایک اہم اثاثہ ہے جب اپ کامیاب یوجائے تو اپ کو اس ملک کی خدمت کرنا ہوگا اوراس کی ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کرنا یوگا انہوں نے کہا کہ اگر کامیاب ملی تو الہ ڈھنڈ ڈھیری کے ایک لاکھ ابادی کےلئے کرکٹ اور فٹ بال کے الگ الگ گرؤانڈ تعمير کیا جائے گا اور ضلع بھر می وجوانوں کےلئے مذید گرؤانڈ تںعمیر کرنے کےلئے اقدامات اٹھاینگے
حاجی ہاشم خان مجید نے ونراور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد د یتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائمدہ خصوصی)قلم اور کتاب سے منسلک سنجیدہ شعرا سوشل میڈیا پر وقتی طور پر عروج پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والوں سے خوفزدہ نہ ہو، جن لوگوں نے سنجیدگی سے قوم و ملک کے تعمیر و ترقی کے لیے قلم اٹھایا، تاریخ میں ان کے نام ہمیشہ زندہ رہینگے،نوجوان شعرا تخلیق کے ساتھ مطالبہ پر بھی توجہ دیں،
ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی محمد اقبال نسیم کی شعری مجموعہ ”زول“ کی تقریب رونمائی اور یاران قلم ادبی ٹولنہ الہ ڈھنڈ کی تقریب حلد برداری سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا، جن میں یونیورسٹی اف ملاکنڈ میں پشتو ڈپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر علی خیل دریاب، ڈاکٹر عثمان اولس یار، ڈاکٹر عطاالرحمان عطا، ڈاکٹر اقبال شاکر، ڈاکٹر سمندر یوسفزئی، عبدالناصر شیخکورے، یاسر الہام، مسلم خان وصال وغیرہ شامل تھے،
ڈاکٹر علی خیال دریاب نے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، شعری مجموعہ پر جمیل خان کاچو خیل، درمان علی خیل نے مقالے پیش کرکے کتاب کی فنی اورفکری جائیزہ لے کر اسے پشتو ادب میں انمول اضافہ قرار دیا، حسن خان ناشاد، فضل معبود صائم، محمد نعیم نعیم اور گوہر علی گوہر مصنف کو منظوم انداز میں خراج تحسین پیش کیا، اسلم سالک، رحیم اللہ لحاظ، اکبر شباب اورنور محمد نے کتاب سے انتخاب غزلیں پرنم انداز میں سنا کر تقریب کی رونق کو دوبالا کیا، تنظیم کے صدر محمد اقبال اقبال اور مصنف محمد اقبال نسیم نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا