دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوئے تو علاقے میں نامکمل منصوبے مکمل کریں گے: سابق صوبائی وزیر خزانہ

Spread the love

لویر دیر : پی کے 16 سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوئے تو علاقے میں نامکمل منصوبے مکمل کریں گے اور گوپلم ایریگیشن چینل کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

وہ گزشتی روز اپنے حلقہ نیابت سوغالے تالاش میں پارٹی کے ایک کارنر میٹنگ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

اجتماع سے پی ٹی آئی پی کے رہنما بیرسٹر اورنگ زیب خان، شہاب اتمانی، حاجی رحیم داد خان، حاجی ولی رحمان، ڈاکٹر نائیک زادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر متعدد سیاسی کارکنوں نے آئندہ عام انتخابات میں مظفر سید ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ تالاش بائی پاس روڈ، تیمرگرہ میڈیکل کالج، تالاش میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ڈگری کالج کا قیام وغیرہ جیسے کئی ترقیاتی منصوبے جو انہوں نے بطور وزیر شروع کیے تھے، گزشتہ پانچ سالوں میں ادھورے پڑے رہے۔

مظفر سید کو 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ملک شفیع اللہ خان نے شکست دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پی میں شمولیت اختیار کی کیونکہ مجھے اچھی طرح علم ہے کہ یہی وہ شخصیت ہیں جو اس صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک خیبرپختونخوا کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور وہ صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

سابق صوبائی وزیر نے اپنے حلقے کے لوگوں سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی پی کو ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی پی کے اقتدار میں آنے کے بعد گوپلم ایریگیشن چینل پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے سے ایم پی اے منتخب ہونے پر تمام ادھورے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button