
اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ پولیو وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مستقل خطرہ ہے، پولیو وائرس کی موجودگی پر نظر رکھنے کے لیے نگرانی کا نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ 26 فروری سے ملک بھر میں پولیو مہم چلائی جا رہی ہے اور والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے ساتھ ساتھ قطرے پلانے کا کورس مکمل کریں۔