
ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر کے زیر اہتمام پہلا یوتھ انٹر ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگیا اختتامی تقریب یہاں منعقد ہوئی جس میں نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر خان جنرل سیکرٹری شیخ انعام کے علاؤہ مسٹر ساؤتھ ایشیاء ججز اعجاز۔ثاقب اور مسٹر دیر۔جونئیر دیر مسٹر تیمرگرہ جونئیر تیمرگرہ مسٹر پشاور کھلاڑیوں نے شرکت کی انٹر ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں باڈی بلڈنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے جس سے شائقین کافی محظوظ ہوئے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ صحت مند زندگی کیلئے کھیل کُود لازمی ہے جس سے جسم توانا اور مضبوط ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے یوتھ افیئر محکمہ کا قائم عمل میں لایا تاکہ نوجوان فضول قسم کی سرگرمیوں سے اجتناب کر کے مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہو انشاء اللہ اب حکومت سازی عمل مکمّل ہونے کے بعد ضلع میں سپورٹس اور یوتھ سرگرمیوں کو فعال کریں گے اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خیطر فنڈز مختص کی منظوری دی جائے گی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق نے کہا کہ محکمہ یوتھ افیئر یہاں کے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد اور یوتھ کو پروموٹ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور مستقبل میں اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھے گی تقریب کے اختتام میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں شیلڈز اور توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کی گئی ۔