
دیر(بیورو رپورٹ) سابق نواب اف دیر شریف خان کے چوتھے بیٹے سنگر خان کے اولاد کی حیثیت سے میں محمد عالم اپنے والدین کے ایک چوتھائی حصے میں سے سابق دیر ہوٹل کے خالی حصے کو ملک آیوب اور شاہد خان پر فروخت کرنے کے بعد قبضہ حوالہ کیا, لہذا مجھے بے جاتنگ نہ کیا جائے۔ عالمگیر خان سابق رائل فیملی کا نواسہ نے دیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سابق نواب اف دیر شریف خان کے چوتھے بیٹے سنگر خان کے اولاد ہے اور اسی بناء پر نواب اف دیر کے ضلع دیر میں جائیداد کے چوتھائی حصہ دار ہے جو چکدرہ سے دیر تک علاقے میں موجود ہے ۔ عالمگیر خان نے کہ اس کے باوجود ہم اپنے جائیداد کیلئے پچھلے بائیس سالوں سے لوئر کورٹ سے لیکر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک کیسز جیت لئے ہیں جن میں یہ جائیداد جو سابق دیر ہوٹل کے نام سے مشہور ہے اور جہاں اج ہم پریس کانفرنس کررہے ہیں جو محمد عالم خود کو سنگر خان کا اولاد اور شریف خان کے نواسہ ظاہر کررہا ہے نے بتایا کہ یہ اراضی بھی عدالتوں میں کیس جیتنے کے بعد ہمیں ملا ہے اور مبینہ طور پر اجراح میں دینے کا دعوی بھی محمد عالم نے کیا ہے ۔
عالمگیر خان نے کہا کہ چونکہ ہم سابق رائل فیملی دیر شریف خان کے جائیداد ایک چوتھائی حصہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے نواب خاندان کی ہروقت عزت و احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔ انہوں دعوی کیا کہ سپریم کورٹ تک کیسز ہم نے جیت لی ہے اور اسی بنیاد پر ہم اپنے حصے کا سابق دیر ہوٹل کے خالی حصہ مبینہ قانونی طور پر دیا گیا ہے اس لئے اپنے حصے کے اسی زمین کو میں نے ملک ایوب اور شاہد خان جو پریس کانفرنس میں ہمارے ساتھ موجود ہے پر قانونی طور پر عدالتی ڈگریوں اور اجراء کے بعد فروخت کیا ہے۔ لہذا میرے اس ملکیتی جائیداد پر کسی اور کا حق نہیں ہے ۔جو ہم اولاد سنگر خان اور نواسے سابق نواب شریف خان کا قانونی ایک چوتھائی حصے میں سے معمولی ٹکڑا ہے کو مزکورہ افراد پر فروخت کیا ہے ۔ تاہم اس موقع پر ملک ایوب اور شاہد خان نے کہا کہ ہم نے عالمگیر خان اولاد سنگر خانان سے جائیداد خرید لی ہے جس کے قانونی سٹامپ پیپرز ہمارے سے موجود ہے لہذا ہمیں کوئی تنگ نہ کرے کیونکہ ہم جائیداد کی خریدار ہے اور مبینہ متعلقہ مالکان سے جائیداد لیا گیا ہے۔ نہ ہم بدمعاش یا قبضہ گروپ ہے اور قانونی خریداری کی گئی ہے ۔