
وادی تالاش سے تعلق رکھنے والا غریب گھرانے کا نوجوان رومان خان جو کہ گزشتہ سال اپنے والد اقبال خان کے وفات کے بعد گھر کے واحد کفیل کی حیثیت سے کلپانی بازار تالاش میں ایک چھوٹا سا ہوٹل شروع کیا ہؤا تھا ۔رومان خان چائے پکوڑوں کی ایک چھوٹی سی ہوٹل چلا رہے جس سے خاندان کے روٹی روزی کا بندوست ہورہا تھا ۔بدقسمتی سے رومان خان اس وقت ایکسڈنٹ کے شکار ہوئے جب گزشتہ روز شام کو چھٹی کے بعد مین روڈ کے فٹ پاتھ پر پیدل اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل نے ٹکر ماردی ، کیونکہ شام کے وقت اندھیرا چھا جانے کے باوجود موٹر سائیکل سوار نے لائٹ نہیں لگایا تھا ۔اچانک موٹر سائیکل کے ٹکر مارنے کے بعد رومان خان سڑک کے کنارے ایک گہری کھائی میں جا گراتھا۔جس کی وجہ سے سر میں شدید چھوٹ آ جانے اور دماغ میں خون داخل ہونے کے وجہ سے مقامی ہسپتال شمشی خان تالاش نے رومان خان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا۔جہاں ڈاکٹروں نے مشورہ کرکے پشاور روانہ کیا ۔جوکہ بعد ازاں رومان خان ہوٹل والا آپنے زخموں کاتاب نہ لاتے ہوئے پشاور کے ایک بڑے ہسپتال میں وفات پا گئے ۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے جوان سال رومان خان ولد اقبال خان مرحوم کو آبائی گاؤں کلپانی تالاش دیر لوئر میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔