قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ، ڈاکٹر پرنس فضل رحمن کا اظہار خیال

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے سیکرٹری ایونٹس اینڈ ریکارڈ ڈاکٹر پرنس فضل رحمن نے کہاہے
کہ 5 جنوری 1928 قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پیدائش کا دن ہے۔
آج ملک بھر پاکستان میں اور بیرون ممالک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی 97 ستانویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مملکت پاکستان کو ایٹمی ری ایکڑ پلانٹ فراہم کیا اور برملا یہ نعرہ بلند کیا کہ ھم گھاس کھائیں گے لیکن ایٹم بم بناکر رہیں گے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے معاملے میں کھبی بھی سودے بازی نہیں کرینگے کشمیر بنے گا پاکستان کی صدا بلند کیا اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے قادیانیوں کو کافر قرار دیکر اس مسودے پر دستخط کردیا کہ قادیانی کافر ہیں اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم خاتم النبیین ہیں۔انہوں نے کہاکہ
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مملکت پاکستان کو 1973 عیسوی میں ایک متفقہ طور پر آئین فراہم کیااور پہلی بار عالم اسلام کی ممالک کا اسلامی سربراہی کانفرنس اجلاس منعقد کیا۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button