
اسلام آباد 7۔نومبر( ) وائس چانسلر کی ترقی کے لئے باہمی احترام و مشاورت کے ساتھ مل کر کام کریں گے،حقوق ذمہ داریوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہوتی ہیں اس لئے اساتذہ اپنے فرائض کی انجام دہی، طلبہ کو سہولتیں دینے، آسانیاں فراہم کرنے اور نئے پروگرامز شروع کرانے پر دھیان دیں "ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹرناصر محمود نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ جامعات اساتذہ سے پہچانی جاتی ہیں اور اساتذہ کی بہتری کے بغیریہ ادارے نہیں چل سکتے ہیں، یونیورسٹی اُن کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ڈاکٹر ناصر محمودنے کہا کہ اساتذہ جامعات کے تھنک ٹینک ہوتے ہیں،ادارے کی ترقی کے فیصلوں، پالیسیوں اور اقدامات میں مشاورت دیتے ہیں،اساتذہ کے نومنتخب نمائندے اساتذہ کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے کوئی منصوبہ تیار کرکے دے دیں۔قبل ازیں وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2023-25ء میں دو گروپوں نے حصہ لیا، 9میں چھ سیٹیں وائبرنٹ اکیڈمیشن پینل جبکہ تین سیٹیں گرین پیٹل نے جیتیں تھیں۔ڈاکٹر اقبال احمد(صدر)،ڈاکٹر محمد تنویر افضل(نائب صدر)،ڈاکٹر عبدالستار(جنرل سیکرٹری)، ڈاکٹرمہوش سراج(جوائنٹ سیکرٹری)، ڈاکٹر نوید اقبال(فنانس سیکرٹری)منتخب ہوئے جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں ڈاکٹر سعدیہ انور پاشا، ڈاکٹر حافظ طاہر اسلام، ڈاکٹر عبدالمجیداور ڈاکٹر نوید سلطانہ منتخب ہوگئے تھے۔صدر اور جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونیورسٹی میں احترام، عزت اور وقار کی فضاء قائم کرینگے اور اساتذہ کے جائز مطالبات ادب و احترام کے ساتھ وائس چانسلر اور انتظامیہ کو پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا ماحول بہتر بنائیں گے اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے اساتذہ کے مسائل حل کرینگے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر، ڈاکٹر اقبال احمدنے چند مطالبات پیش کئے جس پر وائس چانسلر نے انہیں بتایا کہ قواعد و ضوابط اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اِن مطالبات کا کوئی قابل عمل حل دے دیں، وہ اساتذہ کے جائز مطالبات کو یونیورسٹی کی کمیٹیوں سے منظور کرانے میں بھرپورکوشش کریں گے۔