چکدرہ نادرا پاسپورٹ کاؤنٹر پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Spread the love

چکدرہ (احسان دانش ) چکدرہ نادرا پاسپورٹ کاؤنٹر پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، خواتین کیلئے انتظار گاہ اور پردے کا کوئی انتظام نہیں، 80 ہزار روپے کرایہ وصول کرنے کے باوجود سہولیات کا فقدان، تفصیلات کے مطابق ادینزئی کے لوگوں کی سہولت کیلئے چکدرہ نادرا کے دفتر میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایک کمرے میں قائم کاؤنٹر میں دفتری عملہ نہ صرف اندراج سے لیکر تصویر لینے تک تمام امور سرانجام دیا رہا ہے بلکہ اسی ایک کمرے میں مرد و خواتین کی قطاریں بھی بنی ہوتی ہے، خواتین کیلئے انتطار گاہ ہے نہ حضرات کے بیٹھنے کی جگہ، مر و خواتین اکھٹے اپنے نمبر کیلئے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں، جہاں خواتین کی تصویرلی جاتی ہے وہاں غیر مرد بھی کھڑے ہوئے ہوتے ہیں،مصدقہ معلومات کے مطابق پاسپورٹ کاؤنٹر کی سہولت کے عوض نادرا عام لوگوں سے ایک ہزار روپے پاسپورٹ فیس کے علاوہ لیتا ہے جس سے اوسط 80 ہزار روپے یومیہ بنتا ہے پاسپورٹ انچارج کے مطابق یہ پسیے نادرا کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دیئے جاتے ہیں لیکن پاسپورٹ کاؤنٹر کو سہولیات کی فراہمی میں نادرا مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے جس وجہ سے نہ صرف لوگوں کو ایک ہزار روپے اضافی فیس دینا پڑتا ہے اور شدید مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ خواتین کے پردے اور بیٹھنے کیلئے جگہ نہ ہونے سے علاقائی روایات بھی پامال ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button