
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے راہنما اورسابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے صاحبزادے اسد لعل خان نے کہا ہے کہ الیکشن اعلان کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کی کھل کر اجازت ہونا ان کا جمہوری حق ہے، مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنوں کو جلسے جلوس سے منع کرنا جمہوریت کی شایان شان نہیں، ملاکنڈ انتظامیہ کی طرف سے درگئی میں پی ٹی آئی ورکرو ں کے خلاف کاروائی اور سابق ایم پی اے پیر مصور غازی کی گرفتار ی قابل مزمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کام صاف و شفاف الیکشن ہے اس لئے وہ الیکشن انتظامات پر توجہ دے کر پی ٹی آئی یا دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہراساں کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرانے سے گریز کریں، تاکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی منشور اور پیغام کو عوام کو اسانی سے پہنچا کر الیکشن میں بھرپور حصہ لے سکیں، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ سمیت پورے صوبہ اور ملک میں پی ٹی آئی کارکنوں اور راہنماؤں کو الیکشن مہم چلانے کی اجازے دی جائیں تاکہ آنے والے الیکشن کے نتائج تمام سیاسی جماعتیں یکساں تسلیم کریں