۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 43.16 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے دوران 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جس سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 0.06 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی، دالیں، انڈے سمیت کئی چیزیں مہنگی ہوگئیں، چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 143 روپے 43 پیسے ہوگئی۔
ایک ہفتے کے دوران انڈے 8 روپے 3 پیسے فی درجن، مونگ کی دال 3 روپے 36 پیسے فی کلو، پیاز 1 روپے 95 پیسے فی کلو، گندم، آٹا، لکڑی اور گائے کا گوشت بھی مہنگا ہوگیا۔