
پاکستان ہاکی ٹیم کو پیرس اولمپکس سے قبل کوالیفائر کھیلنے کے لیے 6.25 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ ملے گی۔
ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کی ٹریننگ کیپ کا آغاز اسلام آباد میں جاری ہے جب کہ کوالیفائرز رواں ماہ 15 جنوری سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلے جائیں گے۔
جنوری میں ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں گے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے میگا ایونٹس میں قومی ٹیم کی شرکت کا معاملہ اٹھایا تھا جس کی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی۔
ہاکی کے آپریشن کے لیے 10 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 فروری سے اسلام آباد میں ہونے والے ڈیوس کپ میچ کے انتظامات کے اخراجات بھی اٹھائے جائیں گے، وزیراعظم کے پروگرام مائنڈ گیمز کے لیے بھی رقم مختص کی جائے گی۔