
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بھی حجاب پہننا چاہتی ہیں لیکن اگر انہوں نے حجاب پہننے کا فیصلہ کیا تو ان کا اداکاری کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔
حال ہی میں مائرہ خان نے ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ناک کی سرجری اور شادی سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔
اس پوڈ کاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ حجاب اور پاکستانیوں کے بارے میں بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ثقافت مائرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ایک طرف کترینہ کیف بولڈ کپڑوں میں ہیں اور دوسری جانب میں نے قمیض شلوار پہن رکھی ہے، اس لیے لوگ میری بجائے کترینہ کیف کو دیکھنا پسند کریں گے۔
‘ انھوں نے کہا ’مجھے معلوم ہے کہ اگر میں نے پہنی ہوتی۔ حجاب پہننے کا فیصلہ کیا تو میرا اداکاری کا کیرئیر ختم ہو جائے گا، ہم اداکارائیں بھی بے بس ہیں، ہمارے دلوں میں خدا کا خوف ہے، لیکن ہمیں اپنا گھر بھی چلانا ہے۔