صوبائی حکومت کے احکامت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیر نگرانی آگاہی واک منعقد ہوا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب گوہر علی ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی ، سرکاری اداروں کے حکام و نمائندگان نے شرکت کی۔ بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خاتمے اور عوام میں آگاہی اُجاگر کرنے اورعوام تک پیغام پہنچانے کیلئے واک کے شرکاء نے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ تا بلامنٹ چوک تک آگاہی واک کیا جس میں بد عنوانی و رشوت ستانی کے خاتمے اور پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے نعرے بلند کئے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں 2 تا 9 دسمبر ہفتہ بدعنوانی منائی گئی۔ اور تمام سب ڈویژن میں بدعنوانی کے حوالے سے تقاریب منعقد ہوئی۔ اس طرح دیر پائین کے تمام تعلیمی اداروں میں مختلف پروگرام منقد ہوئی۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کرپشن کے حوالے سے اقدامات کررہی ہیں۔ عوام کو کرپشن کے خاتمے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جو بھی سرکاری اہلکار کرپشن میں ملوث ہو ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائیگی۔
بد عنوانی کے خلاف آگاہی اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھر کے سرکاری دفاتر اور پبلک مقامات پر انسدادبدعنوانی پر مبنی پیغامات اور بینرز آویزاں کی گئی ہیں۔ واک کے آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔