پنجاب میں بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ 2000روپے کردیا گیا

Spread the love

 راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے  پر  جرمانہ بڑھاکر 2000 روپے کردیا گیا۔ 

ٹریفک پولیس کی استدعا پر پنجاب بھر میں ہیلمٹ کا جرمانہ200سے بڑھا کر2000 روپے کردیا گیا ہے۔

اس حوالے  سے سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان  کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ جرمانے میں اضافے کا مطلب ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں  کی جان کا تحفظ  کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہیلمٹ چالان سے بچنے کےلیے نہیں بلکہ جان بچانے کےلیے پہنیں، چالان نہ کروائیں بلکہ اس پیسے سے ہیلمٹ خرید کر زندگی محفوظ بنائیں۔

سی ٹی او  کے مطابق   سال2022میں پہلے9ماہ کے دوران  پنجاب بھر میں 351 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے، جبکہ  رواں سال اب تک 280 افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہوچکے ہیں۔ روا ں سال50 ہزار سے زائد حادثات میں موٹر سائیکلسٹ بلواسطہ یا بلا واسطہ  طور پر متاثر ہوئے۔

تیمورخان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے 71قیمتی جانوں کو بچایا گیا، اور صوبے بھر میں20لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں  کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او  راولپنڈی نے کہا  کہ شہریوں کی زندگی کو روڈ حادثات سے محفوظ بنا نے کےلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button