گورنمنٹ ہائی سکول رانی میں پوزیشن ہولڈرز کی تقریب، ایوارڈز اور نقد انعامات تقسیم

Spread the love

دیر پائین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول رانی ضلع دیر پائین میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتما کیاگیا تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشیر خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ اپٹا صوبہ خیبر پختون خوا کے سر پرست اعلیٰ بادشاہ محمود کے علا وہ والدین اور عمائد ین علاقہ نے شرکت کی،اس موقع پر سکول کے نوماہی امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں ایوارڈز اور میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کی گئی جبکہ طلباء نے نعت،قرات،اور تقاریر پیش کیں،تقریب سے مقررین نے سکول اساتذہ اور پرنسپل ہاورن خان کی کارکردگی کو سراہا تقریب سے اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان نے کہاکہ ملک میں 2کروڑ 50لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں اسے سکولوں میں داخل کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں دوسرے اقوام اورممالک کا مقابلہ جدید علوم اور سائنس وٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کرنے سے ممکن ہے انھوں نے کہ تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے تعلیم کے بغیرکسی بھی شعبہ میں ترقی ممکن نہیں علم مسلمانوں کا میراث ہے لیکن بد قسمتی سے اسے ا غیار نے اپنا لیا ہے اور وہ دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ صرف ڈاکٹر انجینئر بننا فرض نہیں بلکہ دیگر فیلڈاور شعبہ جات پر بھی فوکس کرنا چاہئے ہیں انھوں نے کہا کہ جہالت کے اندھیرے تعلیم کی روشنی سے ختم ہو سکتے ہیں اور اقوام عالم کا مقابلہ تعلیم او ر جدید سائینس وٹیکنالوجی کے علوم سے ہی ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button