محکمہ خوراک ضلع لوئیر دیر نے صوبائی حکومت کی احکامات کے روشنی میں ” خوشحال پروگرام ”کے زیرِ نگرانی میں ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کے خصوصی ہدایت پرشبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) نے تیمرگرہ بازار پر واقع مختلف دوکانداروں جن میں بیکری شاپش، سُپر سٹورز، پنجاب آٹا ڈیلرز اورجنرل سٹور زکو چیک کیا۔
سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے، زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے اور سرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعدد دوکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت 13000 روپے جرمانہ عائد کرکے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا گیا۔