
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
احتجاجی مظاہرے سے پی کے 27 سے نو منتخب ایم پی اے ایڈووکیٹ عبدالکبیر خان ۔پی کے 26 سے نو منتخب ایم پی اے سید فخر جہان باچا ناظم تحصیل گدیذی سلارزی شیر عالم خان سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں معین الدین باچا اور ایڈوکیٹ وقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈھاکہ ڈالا جارہا ہے جو کہ ہمارے منتخب ممبران سے فارم 45 لے کر فارم 47 میں غلط ووٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا مقررین نے کہا کہ ملک اس وقت ایسے حالات کے متحمل نہیں ہے بقول انکے مغاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ۔اس لیے ہمارے نومنتخب نمائندوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک بند کیاجائے ۔
ورنہ احتجاج کا یہ سلسلہ اس طرح جاری رہے گا ۔